سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتیرس نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو فون کیا اور انہوں نے فوری جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیل غزہ کے تمام حصوں میں حماس کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔