غزہ متاثرین کے لیے تیسرا سعودی امدادی بحری جہاز مصر پہنچ گیا
200 کنٹینرزمیں ادویات جبکہ 100 کنٹینرمیں اشیائے خورونوش بھیجی گئی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ متاثرین کے لیے تیسرا بحری جہازامدادی سامان لے کرمصرکی سعید بندرگاہ پرپہنچ گیا۔ امدادی اشیا میں کھانے پینے کے سامان کے علاوہ ادویات وغیرہ شامل ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تیسرے بحری جہاز میں 300 کنٹینرز کے ذریعے 12 سو 46 ٹن امدادی سامان ارسال کیا گیا۔
شاہ سلمان مرکز کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ 200 کنٹینرز میں طبی لوازمات اورہسپتالوں کے لیے ضروری ساز وسامان ارسال کیاگیا ہے جبکہ ایک کنٹینرمیں اشیائے خورونوش اوربچوں کے لیے دودھ اور دیگر ضروری امدادی سامان شامل تھا۔
واضح رہے اس سے قبل دو بحری جہاز شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ متاثرین کےلیے ارسال کیے جاچکے ہیں جو مصرکے سعید بندرگاہ پرپہنچے۔
پورٹ سعید سے امدادی سامان کو غزہ کے قریب ہلال الاحمر کے اسٹور میں پہنچایا جائے گا جہاں سے سامان غزہ متاثرین میں تقسیم کرکیا جائے۔