Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اماراتی ہلال احمر کی جانب سےغزہ میں فوڈ پیکٹس کی تقسیم جاری

غزہ میں فوڈ پیکٹس سے 64 ہزار 965 افراد مستفید ہوئے ہیں ( فوٹو: وام)
اماراتی ہلال احمر غزہ کے متاثرین میں فوڈ پیکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی ہلال احمر نے رفح، خان یونس اور الوسطی کمشنریوں میں 12 ہزار993  فوڈ پیکٹ تقسیم کیے جن میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا اور بچوں کے لیے خشک دودھ کے ڈبے شامل ہیں۔ 
فوڈ پیکٹس سے 64 ہزار 965 افراد مستفید ہوئے ہیں۔
اماراتی فوڈ پیکٹ سکیم سے فائدہ اٹھانے والے غزہ کے باشندوں نے انسانیت نواز مدد پراماراتی قیادت وعوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
غزہ کے باشندوں کا کہنا ہےجو فوڈ ہیکٹ ملے وہ مناسب وقت پر ضروری مدد ہے۔ 

شیئر: