Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ایران کے درمیان پروازوں کی بحالی کے لیے مذاکرات

’دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں کی بحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور ایران کے درمیان پروازوں کی بحالی کے لیے مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض، جدہ اور دیگر شہروں سے تہران کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کے لیے مختلف فضائی کمپنیوں سے بات چیت ہو رہی ہے۔
ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ محمد محمدی بخش نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں کی بحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کے متعلقہ اداروں کے حکام آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے جس میں پروازوں کی بحالی کا حتمی فیصلہ ہوگا‘۔
دونوں ملکوں کے درمیان حج پروازوں کے علاوہ تجارتی پروازوں کی بحالی جلد از جلد کی جائے گی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور تجارت کے لیے مسافروں کی آمد و رفت ہوگی‘۔

شیئر: