Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ کم ، زیورات کی خریداری بڑھنے لگی

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت میں 3.75 درہم کی کمی ہوئی ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد زیورات کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق زیورات کے شورومز کے ذمہ داران کا کہنا ہے’ سونے کے نرخوں میں کمی سے زیورات کی طلب میں بہتری پیدا ہونے لگی ہے‘۔
’حالیہ ایام کے دوران سیاحوں کی طرف سے زیورات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ سونے کے سکے اور بسکٹ بھی خریدے جا رہے ہیں‘۔  
ماشو شوروم کے مینجر کا کہنا ہے’ سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاو سے ابھی عام صارفین زیورات کی خریداری کا فیصلہ نہیں کرسکے ہیں‘۔  
 ایک اور شو روم کے مینجر نے کہا کہ ’سونے کے نرخوں میں کمی سے زیورات خریدنے والوں کو حوصلہ ملا ہے‘۔  
امارات میں گزشتہ ہفتے کے آخر کے مقابلے میں رواں ہفتے میں چوبیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 242.75 درہم ہو گئی۔ 4.25 درہم کی کمی ہوئی ہے۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 224.72 درہم ہو گئی۔ 3.75 درہم کمی واقع ہوئی۔
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 3.75 درہم کی کمی کے ساتھ 217.75 درہم ہو گئی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 2.05 درہم کی کمی سے 186.5 درہم رہی۔

شیئر: