Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور ریاض کے درمیان ریلوے لائن کا منصوبہ

’ریاض اور جدہ کے درمیان ریلوے لائن 950 کلو میٹر پر طویل ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض کو جدہ سے جوڑنے کے لیے ریلوے لائن بچھانے کے منصوبہ زیر غور ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منصوبے پر منظوری کے بعد اس پر آئندہ  سال 2024 کی پہلی سہماہی سے کام شروع ہوجائے گا۔
باخبر ذرائع کے مطابق ریاض اور جدہ کے درمیان ریلوے لائن 950 کلو میٹر پر طویل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے پر عمل کرنے کے لیے متعدد غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے تاہم امریکی اور یورپی مشترکہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ریاض اور جدہ کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا عمل 7 سال میں ختم ہوگا اور اسے 6 مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

شیئر: