کرکٹ اور حریم شاہ: 2023 میں گوگل پر کیا سرچ کیا گیا؟
کرکٹ اور حریم شاہ: 2023 میں گوگل پر کیا سرچ کیا گیا؟
پیر 11 دسمبر 2023 16:52
پاکستانیوں نے اس سال جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ ہیں۔ (فوٹو: ایکس)
گوگل نے پاکستان میں 2023 کے دوران سب سے زیادہ سرچ کیے گئے موضوعات، شخصیات اور مواقع کی فہرست جاری کردی۔
گوگل کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے سرچ انجن پر مختلف مواد سرچ کیا گیا جس میں کرکٹ اور کھیل، سیاست، مشہور شخصیات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک اہم رہے۔
رواں برس کے دوران کرکٹ ورلڈ کپ، ایشیا کپ 2023 اور پی ایس ایل 8 سمیت کرکٹ کے حوالے سے تلاش کے رجحان میں تیزی رہی۔ یہ تینوں موضوعات ٹاپ سرچز میں شامل رہے۔
خبروں میں اسرائیل غزہ جنگ، احساس (Ehsaas) پروگرام جیسی مالی امداد کی سکیموں کی تلاش بھی نمایاں رہی۔
پاکستانیوں نے اس سال جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ ہیں۔
پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی گئی شخصیات:
حریم شا، علیزہ سحر، ٹائیگر شیروف، عبد اللہ شفیق،عثمان خان،انوار الحق کاکڑ،گلین میکس ویل، شبمن گل،سعود شکیل،اور حسیب اللہ خان سرچ کی جانے والی شخصیات میں نمایاں رہے۔
گوگل کے مطابق پاکستان میں سال 2023 کے دوران زیادہ سرچ ہونے والے واقعات درج ذیل ہیں:
پاکستان میں سر فہرست واقعات:
پاکستان سپر لیگ، کرکٹ ورلڈ کپ، ایشیا کپ 2023 انڈین، پریمیئر لیگ، ایشز، عید الفطر 2023، عید الاضحی مبارک، لنکا پریمیئر لیگ، رمضان مبارک اور پاکستان کے عام انتخابات 2023 بالترتیب سرفہرست رہے۔
گوگل کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق سال 2023 پاکستانی فلموں کے لیے کچھ خاص نہ رہا کیوںکہ ٹاپ ٹین سرچز میں کوئی بھی پاکستانی فلم شامل نہ تھی۔
پاکستان میں سر فہرست موویز اور ٹی وی شوز:
اوپن ہائیمر، جوان، پٹھان، باربی، ٹائیگر تھری، غدر ٹو، کیری آن جٹا تھری، جان وِک فور، فرزی اور ایکسٹریکشن ٹو سرفہرت موویز اور ٹی شوز رہے۔
پاکستانیوں نے تازہ ترین مقامی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے بھی گوگل کا استعمال کیا۔
مقبول ترین خبروں میں اسرائیل اور غزہ میں جنگ، احساس پروگرام ، علیزہ سحر، اکشے کمار، کاجول، عمران ریاض خان، پاکستانی روپیہ، پشاور دھماکہ فاطمہ طاہر اور محمد عامر ٹاپ پر رہے۔
2023 میں پاکستانیوں نے ٹیکنالوجی اور سمارٹ فونز کے مختلف برانڈز میں بھی بھرپور دلچسپی لی۔ موبائل فونز میں اِنفینکس، آئی فون، ریڈ می، ٹیکنو، ویوو، شامل تھے صرف موبائل فونز ہی نہیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں چیٹ جی پی ٹی سرچ میں سرفہرست رہا۔
ٹیکنالوجی کی زمرے میں مقبول ترین سرچز میں چیٹ جی پی ٹی، تماشا لائیو، انفینکس نوٹ، آئی فون 15، اے آر وائی زیپ، ریڈمی نوٹ 12، ٹیکنو اسپارک 10، ایڈوب فائر فلائی، انفینکس سمارٹ 7 اور ویوو Y17s شامل ہیں۔
پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوار جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کے علاوہ پکانے کی نت نئی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رُخ کیا۔ کھانوں سے متعلق تلاش کے نتائج باالخصوص دیسی کھانوں میں پاکستانیوں کی رغبت واضح رہی۔
پاکستان میں مقبول ترین کھانا پکانے کی ترکیبوں میں سموسے کی ریسیپی، کلیجی کی ریسیپی، شیر خرما ریسیپی، نمکین گوشت ریسیپی، ٹماٹو کیچپ ریسیپی، چکن رول ریسیپی، تربوز کے جوس کی ریسیپی، سٹیک ریسیپی، تکا بوٹی ریسیپی اور قورمہ ریسیپی شامل رہیں۔