Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو لاکھ سے زیادہ سعودی طلبہ مصنوعی ذہانت اولمپیارڈ کےلیے تیار

قومی اولمپیارڈ مقابلے 23 اپریل 2024 سے ریاض میں شروع ہوں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مڈل اور ثانوںی کے دس ہزار سے زیادہ سکولوں کے دو لاکھ 60 ہزار سے زیادہ طلبہ نے قومی اولپییارڈ میں اندراج کرایا ہے یہ سعودی عرب کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی( سدایا) نے وزارت تعلیم اور کنگ عبدالعزیز فاونڈیش (موھبہ) کی شراکت سے جو موثر کوششیں کیں وہ کامیاب رہی ہیں۔
یہ مصنوعی ذہانت اور پروگرامنگ میں مہارت رکھنے والی نئی نسل کی تیاری کے حوالے سے قومی انیشیٹو ہے۔ اس سے افرادی قوت کے حوالے سے وژن 2030 کے اہداف پورے ہوں گے۔
ریکارڈ تعدا میں طلبہ کی رجسٹریشن یہ ظاہر کرتی ہے کہ سعودی معاشرہ مضنوعی ذہانت اور ڈیٹا ٹیکنالوجی کے استعمال کا شعور رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپریل 2023 کے دوران سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سماجی آگاہی میں عالمی سطح پر دوسری پوزیشن ملی تھی۔
رجسٹریشن کا عمل کوالیفائنگ ٹیسٹ سے شروع کیا جاتا ہے جس کے بعد مقابلے کی تیاری کے لیے 30 گھنٹے کی تربیت کا اہتمام ہے۔
قومی اولمپیارڈ مقابلے 23 اپریل 2024 سے ریاض میں شروع ہوں گے۔
اس ایشیٹو کا مقصد طلبہ میں مصنوعی ذہانت اور پروگرامنگ کے حوالے سے آگاہی کو بڑھانا ہے۔
یادر رہے کہ 2019 سے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی( سدایا) نے سعودی ولی عہد کی رہنمائی میں کام کررہی ہے جبکہ موھبہ نے وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر سرکاری سکولوں کے طلبہ مختلف مضامین میں آگے بڑھنے کے مواقع دیے ہیں۔

شیئر: