دبئی مسلسل تیسرے سال دنیا کا دوسرا بہترین سیاحتی مقام
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں دبئی بدستور سرفہرست ہے۔( فوٹو: امارات الیوم)
دبئی نے مسلسل تیسرے سال دنیا کے دوسرے مقبول ترین سیاحتی مقام ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے جبکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سرفہرست ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق برطانوی ادارے یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے 2023 کے دوران دنیا کے 100 بہترین سیاحتی مقامات سے متعلق جائزے میں بتایا کہ ’رواں سال کے دوران دبئی دنیا کا دوسرا پسندیدہ ترین سیاحتی مقام رہا ہے‘۔
یورو مانیٹر انٹرنیشنل کا کہنا ہے’ 100 مقبول ترین سیاحتی مقامات کی فہرست 55 بنیادوں پر تیار کی گئی ہے‘۔
دبئی کےلیے پروازوں کی تعداد 2019 کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی۔ کورونا وبا سے قبل جتنی تعداد میں دبئی پروازیں آتی جاتی رہی ہیں ان کی تعداد سالِ رواں کے دوران کورونا سے پہلے کی پروازوں کی تعداد سے زیادہ رہی۔
یورو مانیٹر انٹرنیشنل کا کہنا ہے دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں 2023 کے دوران پیرس پہلے، میڈرڈ تیسرے، ایمسٹرڈیم چوتھے اور برلن پانچویں نمبر پر رہا۔