Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن سیاح کا سائیکل پر برلن سے دبئی تک سفر

جرمن سیاح 30 ملکوں کا سفر کرتے ہوئے دبئی پہنچے ہیں ( فوٹو: امارات الیوم)
جرمن سیاح مائیکل ایورٹس  سائیکل پر سات ماہ کے طویل سفر کے بعد برلن سے دبئی پہنچ  گئے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق جرمن سیاح نے کوپ 28 کانفرنس میں شرکت کےلیے دبئی تک کا طویل سفرکیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ’کوپ 28 جس کی میزبانی امارات کررہا ہے انتہائی اہم اہداف کے حصول کے لیے ہورہی ہے‘۔ 
جرمن سیاح نے کہا’ متحدہ عرب امارات اور خصوصا دبئی کا دورہ کرکے خوشی ہورہی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ’22 اپریل 2023 سے سفر کا آغاز کیا۔ 30 ملکوں کا سفر کرتے ہوئے دبئی پہنچا ہوں۔ ان تمام ممالک میں جہاں سے وہ گزرے ہیں پذیرائی ملی‘۔ 
’راس الرجا الصالح جانے کا پروگرام ہے۔ سفر طویل اور مشکل بھی ہے تاہم مجھے معلوم ہے کہ اس حوالے  سے کیا کرنا ہے‘۔
ان کا کا کہنا تھا میرا اصل مشن کرہ ارض پر زیادہ بہتر دنیا کے مستقبل کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا ہے۔ 
جرمن سیاح نے کہا کہ ’دبئی کے بعد ان کی اگلی منزل مصری دارالحکومت قاہرہ ہوگی‘۔ 
انہوں نے مزید کہا ’میری خواہش ہے کہ لوگ کرہ ارض پر رہنے کے لیے  مشترکہ مستقبل کی خاطر ایک دوسرے کے شانے سے شانہ ملا کر کام کریں‘۔ 
’ اپنے اس مشن کی خاطر اپنے گھر، آرام دہ بستر، معمول کی خوراک اور دوستوں سے دستبردار ہونےکے لیے تیار ہوں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ میں چاہتا ہوں کہ تمام لوگ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے کےلیے اپنا کردار ادا کریں‘۔

شیئر: