Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

’دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورحال پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات عالمی انسانی حقوق چارٹر کی سالانہ یاد میں منعقد ہونے والے اجلاس کے ضمن میں ہوئی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے انسانی امداد کے لیے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: