Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی عرب وزارتی کمیٹی کے وفد کی جنیوا میں عالمی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں

غزہ کےخطرناک حالات اور تیزی سے تبدیل ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
اسلامی عرب وزارتی کمیٹی کے وفد نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں منگل کو جنیوا میں ریڈ کراس کی چیئرپرسن، عالیمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل  اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے ملاقااتیں کی ہیں۔ 
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وفد میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی، انڈونیشیا کی وزیر خارجہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل شامل ہیں۔
اس موقع پر غزہ کےخطرناک حالات اور تیزی سے تبدیل ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
  نہتے شہریوں اور سول تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کا موضوع  بھی زیر بحث آیا۔ نہتے شہریوں کے لیے تحفظ کی اہیمت اجاگر کی گئی۔
 اسلامی عرب وفد نے ریڈ کراس کی چیئرپرسن سے ملاقات میں  اس امر پر زور دیا کہ ’غزہ میں فوری جنگ بندی عمل میں لائی جائے تاکہ غزہ کے باشنوں کی مدد کی جا سکے۔ انہیں بنیادی ضروریات کا سامان فراہم کیا جا سکے اور امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے‘۔
وفد کے ارکان نے کہا کہ ’عالمی برادری بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرانے، شہریوں پر حملے رکوانے، شہریوں اور امدادی کارکنوں پر حملے بند کرانے کے لیے بھر پور کوششیں کرے‘۔ 
وفد نے غزہ کے ہسپتالوں اور امدادی مراکز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ یہ تمام معاہدوں خصوصا جنیوا معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے‘۔ 
 عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ ’غزہ کےلیے فوری طبی انسانی اور خوراک فراہمی یقینی بنانے کےلیے محفوط راہداریوں کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں‘۔
 ’غزہ میں انسانی حقوق اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے اور ذمہ دار عناصر کے احتساب پر بھی زور دیا گیا‘۔

شیئر: