Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی، تین افراد کو بچالیا گیا

’واقعہ جدہ کے البوادی محلے کا ہے جہاں رہائشی عمارت واقع تھی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے جدہ کے ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والے آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آگ محصور ہونے والے تین افراد کو بچالیا گیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’واقعہ جدہ کے البوادی محلے کا ہے جہاں رہائشی عمارت واقع تھی‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی جبکہ گھر میں آگ بجھانے اور دھویں کی اطلاع دینے والے آلات نہیں تھے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے تمام رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی وائرنگ کا خیال کریں، اوور لوڈنگ سے بچیں اور گھر میں آگ بجھانے والے سیلنڈر اور سائرن کا اہتمام کریں۔

شیئر: