کنگ سلمان ریلیف کے تحت وادی بروغل اپرچترال میں فوڈ پیکجز تقسیم
کنگ سلمان ریلیف کے تحت وادی بروغل اپرچترال میں فوڈ پیکجز تقسیم
ہفتہ 16 دسمبر 2023 14:33
شدید برف باری اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے وادی بروغل دوسرے خطوں کے لیے ناقابل رسائی ہو جاتی ہے(فوٹو: کے ایس ریلیف)
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے پاکستان کے علاقے اپر چترال کی وادی بروغل میں مقیم خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 350 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
سنیچر کو کے ایس ریلیف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’یہ فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2023-2024 کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’وادی بروغل کے مکینوں کو سخت سردی میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ شدید برف باری اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے وادی بروغل دوسرے خطوں کے لیے ناقابل رسائی ہو جاتی ہے۔‘
کے ایس ریلیف کے مطابق ’اس فوڈ پیكج میں تمام ضروری اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ ایك فوڈ پیک 95 كلوگرام کا ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل اور 5 كلو گرام چینی شامل ہیں۔‘
فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل سیکریٹری محکمہ ریلیف و آبادکاری خیبرپختونخوا کی خصوصی درخواست پر این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، یو این او سی ایچ اے اور ایثار فاؤنڈیشن کی کوششوں کے ذریعے مکمل کیا گیا۔
’ان فوڈ پیکجز سے وادی بروغل کے 2450 افراد مستفید ہوئے۔‘