Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کنگ سلمان امدادی مرکز کا یمن میں نئے خوراک منصوبے کا آغاز

پانچ کمشنریوں عدن، ابین، لحج، الضالع اور تعز میں خوراک کی فراہمی جاری ہے۔ فوٹو واس
سعودی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف مرکز نے یمن میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے لیے خوراک کی امداد کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کیاہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ سلمان امدادی مرکز اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے عدن میں خوراک کی فراہمی کا سلسلہ شروع کرے گا۔
مرکز کی طرف سے امدادی سرگرمیوں میں یمن کی پانچ کمشنریوں عدن، ابین، لحج، الضالع اور تعز میں رہنے والے170487 مستحق افراد میں خوردہ اشیاء کے 119394پارسل تقسیم کئے جائیں گے۔
یمن کے نائب وزیر برائے سماجی امور صالح محمود نے یمنی عوام کو مدد فراہم کرنے میں مملکت کے کردار کی اہمیت اور موجودہ مشکل حالات میں ضرورت مند خاندانوں کے مصائب کم کرنے کے منصوبے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
نائب وزیر صالح محمود نے بین الاقوامی تنظیموں اور فنڈ مہیا کرنے والی ​​ایجنسیوں پر زور دیا ہے کہ یمن میں پائیدار ترقی کے پروگراموں پر عمل درآمد کرنے میں مدد کریں۔

170487 مستحق افراد میں 119394پارسل تقسیم کئے جائیں گے۔ فوٹو واس

خوراک کی فراہمی کے امدادی منصوبے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر صہیب جوبان نے کہا کہ ہم اس اقدام میں اقوام متحدہ کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے امدادی منصوبوں پر کامیابی سے گامزن ہے۔
 

شیئر: