Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمرے کی آنکھ نے 2023 میں کون سے خوبصورت مناظر محفوظ کیے؟

فرانس میں مونٹ بلینک کے علاقے میں اگست کے مہینے میں ہیٹ ویو کے دوران لیس کوسمیک برفیلے پہاڑوں سے لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
دنیا خوبصورت مناظر سے بھری پڑی ہے لیکن کیمرے کی آنکھ سے لینڈ سکیپ کی منظر کشی کرنا آسان کام نہیں ہے۔ روئٹرز نے دنیا بھر سے منفرد قدرتی مناظر کی تصاویر پیش کی ہیں۔

مصر کے الفیوم گورنری کے صحرا میں ایک آدمی آسمان کی طرف لیزر لائٹ کا استعمال کر رہا ہے کیونکہ یہاں سے کہکشاں نظر آتی ہے۔

جرمنی کے شہر برلن کے ٹائرگارٹن پارک میں صبح کے وقت ایک خاتون کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہی ہے۔

جنوبی برازیل کے شہر فوز ڈو ایگواکو کے قریب ایگاوزو نیشنل پارک میں آبشار کے نیچے پرندے پرواز بھر رہے ہیں۔

بلکورٹ، فرانس میں گندم کے کھیتوں کے درمیان خوبصورت سرخ پھول کھل رہے ہیں۔

لاس ویگاس کے قریب کلارک کاؤنٹی میں ریڈ راک کینین نیشنل کنزرویشن ایریا میں ایک گاڑی برفیلے پہاڑوں سے گزر رہی ہے۔

 فرانس کے علاقے رامیلیز میں پیلے رنگ کے کھیتوں میں کھڑے درخت خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔

یونان کے شہر ایتھنز کے قریب کیپ سوونین میں پوسیڈن کے مندر کے پیچھے ’بلیو مون‘ دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ورکر برطانیہ کے شہر پینریتھ میں گیلے سلیڈل ریزروائر پر ایک پل عبور کر رہا ہے۔

شیئر: