Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور برطانیہ کا دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کا جائزہ

اعلی سطح کی جوائنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو لندن میں ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور برطانیہ کی اعلی سطح کی جوائنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو لندن میں ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اجلاس کی صدارت سعودی معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور برطانوی وزارت میں صنعت، تجارت اور اقتصادی سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل ایورل جولیف نے کی۔
اجلاس میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں دفاعی تحقیق و ترقی اور سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن کے شعبے میں سٹریٹجک تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


سعودی معاون وزیر دفاع نے برطانوی وزیر برائے دفاعی پیداوار سے بھی ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال العتیبی نے برطانوی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر میں برطانوی وزیر برائے دفاعی پیداوار اور رکن پارلیمنٹ جیمز کاٹلیج سے بھی ملاقات کی ۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
برطانوی ڈپٹی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل راب میگوان سے ملاقات میں دفاعی تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون، وژن 2030 کے مطابق ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: