سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو کویت کے نئے امیر سے شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے کویت روانہ ہوئے تھے۔
الاخباریہ اورایس پی اے کے مطابق امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح نے سعودی ولی عہد کا خیرمقدم کیا۔
#صور_واس pic.twitter.com/AH0nXbsvDZ
— واس الأخبار الملكية (@spagov) December 17, 2023