Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے ہیلی کاپٹروں کی تیاری

سنسناٹی ، امریکہ ...... آج کے دور میں دنیا کے تقریباً ہر بڑے شہر کا سب سے اہم مسئلہ ٹریفک ہے اور دوپہر کے وقت جب مختلف دفاتر اداروں اور کارخانوں میں وقفہ ہوتا ہے تو سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں کچھوے سے بھی سست رفتار نظر آنے لگتی ہیں ۔ نتےجہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ وقت پر اپنی منزلوں اور دفاتر تک نہیں پہنچ سکتے اور یہ تاخیر کبھی کبھی انکے لئے گونا گوں مسائل کا سبب بھی بن جاتی ہے ۔ اےسے ہی مسائل پر قابو پانے کےلئے مقامی کمپنی ” ورک ہار س“ نے اےسے چھوٹے ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا منصوبہ پیش کیا ہے ۔ جو دنشستی ہوگا اور شہری علاقوں کے اندر 70میل تک کے دائرے میں اڑان بھر سکے گا۔ اےسے ہیلی کاپٹرز یقینی طور پر وقت کی ضرورت ہیں اس لئے اسے تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ 2لاکھ ڈالر مالیت والے یہ ہیلی کاپٹرز معقول آمدنی والے شہریوں کے لئے بڑی راحت اور سکون کا سبب ہونگے ۔ مجوزہ ہیلی کاپٹر کا ڈھانچہ آج کے عام ڈرونز کی طرح ہشت پہل ہے اور اسے ڈیزائن کرنے والوں کے خیال میں یہ دوسرے ہیلی کاپٹروں سے زےادہ بہتر اڑان بھر سکیں گے اور نسبتاً محفوظ بھی ہونگے ۔ بظاہر مجوزہ ہیلی کاپٹر کوئی بڑے سائز کا ریموٹ کنٹرول کھلونا نظر آتے ہیں ۔ کمپنی اس ہیلی کاپٹر کی تیاری کا تجربہ اسی سال شروع کرنے والی ہے اور اسے امید ہے کہ اسکی کاروباری پیداوار یقینی طور پر 2019ءمیں شروع ہو جائےگی ۔ کمپنی نے اسکا نام ”شیورفلائی “رکھا ہے ۔ یہ کمپنی پہلے بھی جدید ترین قسم کے ڈرونز اور دوسری سواریاں تیار کر چکی ہے ۔ ابتدائی ماڈلز کے ہیلی کاپٹر کا ایک سوار اسے پائلٹ کریگا ۔ جلد ہی سارے ہیلی کاپٹر خودکارہوجائےنگے ۔ 

شیئر: