Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دلائیں گے،راہول

حیدرآباد۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اگر کانگریس 2019ء کے انتخابات میں برسراقتدار آئی تو آندھرا پردیش کو خصوی ریاست کا درجہ دلائینگے اور یہ کانگریس کی اولین ترجیح ہوگی۔گنٹور میں آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانگریس کی قیادت میں یوپی اے 2019کے انتخابات میں مرکز میں اقتدار میں آئیگا اور پہلا فیصلہ آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کا لیا جائیگا۔راہول نے کہا کہ ریاست کو خصوصی درجہ دینا آندھرا کے عوام کا حق ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ منموہن سنگھ نے راجیہ سبھا سے آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ 2014منظور کرایا تھا تاہم بی جے پی حکومت نے اسے دانستہ طور پر نظرانداز کررکھاہے۔

شیئر: