نئی دہلی۔۔۔۔اقلیتی امور کے مرکزی مختارعباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے اپنی 3برس کی مدت میں نہ صرف خود اعتمادی کا ثبوت دیا بلکہ غریبوں کی آنکھوں میں خوشی اور زندگی میں خوشحالی لاکر اپنا عہد بھی پورا کیا۔مودی نے بدعنوانی سے پاک حکومت کی بنیاد ڈالی ہے۔ ان کی شبیہ بے داغ ہے۔ وزیر اعظم نے کالے دھن کے خلاف نوٹوں کی منسوخی کا مشکل فیصلہ کرکے خود اعتمادی کی مثال قائم کی ہے۔دہشتگردی کے خلاف عزم اور پوری دنیا کا ہند کے ساتھ کھڑا ہونا اس کا ایک اور ثبوت ہے۔