پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔ انہیں اعزازی ڈی ایس پی کا رینک دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شاداب خان کو محکمے کی جانب سے شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نے پولیس کی وردی بھی پہنی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کرکٹر نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد چوہدری سے ملاقات کی۔ جہاں ان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔
مزید پڑھیں
-
’شاہین شاہ آفریدی ہی ہماری پولیس کو ٹھیک کرسکتے ہیں‘Node ID: 683041
اس کے بعد شاداب خان نے آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا اور پولیس میں نمائندگی دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں۔‘
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ’پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہ تھا کہ وہ کبھی پولیس کا حصہ بنیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔ آئی جی پنجاب نے شاداب خان کو پنجاب پولیس کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا#ShadabKhan #PunjabPolice pic.twitter.com/isr7hbJ2B7
— Urdu News (@UrduNewsCom) December 20, 2023