خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کتنے مراحل میں کی جاتی ہے؟
سب سے پہلے ڈیجیٹل ویکیوم کلینر سے گرد وغبار کو صاف کیا جاتا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے مسجد الحرام کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا عمل تفصیلی طورپر کیا انجام دیا جاتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کمیٹی نے اس حوالے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے بارے میں تفصیلی معلومات شیئر کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت کو کتنے مراحل میں صاف اور سینیٹائز کیا جاتا ہے۔
کعبہ کی چھت کی صفائی کے لیے سب سے پہلے ڈیجیٹل ویکیوم کلینر سے گرد وغبار کو صاف کیا جاتا ہے بعدازاں کونوں اور ریخوں کی صفائی ہاتھ والی جھاڑوں سے کی جاتی ہے۔
مٹی اورگرد صاف کرنے کے بعد چھت کو دھونے کے بعد اسے خشک کیا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کے کنڈے جن مقامات پرنصب ہیں وہاں بھی صفائی کا عمل اچھی طرح کیا جاتا ہے آخر میں خانہ کعبہ کی چھت پرعرق گلاب چھڑکا جاتا ہے۔