Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی سوڈان، لبنان اور دیگر ملکوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں میں موسم سرما کے ملبوسات کےلیے وواچر تقسیم کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز نے سوڈان میں بے گھر خاندانوں میں کھجور کے پانچ ہزار کارٹن اور چاڈ میں 500 کارٹن تقسیم کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صومالیہ میں شاہ سلمان مرکز نے ایک ہزار 200 فوڈ پیکیٹ تقسیم کیے جس سے سات ہزار 200 افراد کو فائدہ ہوا۔
لبنان میں سعودی ایجنسی نے  کناف پروجیکٹ 2023 کے ایک حصے کے طور پر ایک ہزار 700 فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں میں موسم سرما کے ملبوسات خریدنے کےلیے وواچر تقسیم کیے۔
شاہ سلمان مرکز ضرورت مند ممالک میں طبی خدمات کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
جبوتی میں نابینا پن سے بچاو کے نور سعودی رضاکارانہ پروجیکٹ نے اپنا مشن مکمل کرلیا میڈیکل ٹیم نے ساڑھے تین ہزار افراد کا طبی معائنہ کیا۔ 400 چشمے تقسیم کیے جبکہر موتیا کے 300 آپریشن کیے گئے۔
سکوترا میں شاہ سلمان مرکز نے یورولوجی کی دس سرجریز کیں اور 260 مریصوں کا معائنہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اب تک 167 ممالک میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے 123.2 ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے۔ 
 مرکز نے 94 ممالک میں 6.4 ارب ڈالر لاگت کے 2587 منصوبے نافذ کیے۔ یہ کام 175 علاقائی و بین الاقوامی اور اقوام متحدہ  کی تنظیموں کی مدد سے کیا گیا۔ 
انہوں نے مزید کہا’ آج  19.478038 ڈالر کی لاگت سے شامی پناہ گزینوں کے لیے اردن میں نئے منصوبوں کا آغاز اور ان پرعمل درآمد کے معاہدے کیے گئے ہیں‘۔ 

شیئر: