نمائش کا افتتاح اقوام متحدہ میں متعین سعودی مندوب ڈاکٹرعبدالعزیز الواصل نے کیا تھا۔
اس موقع پر یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار ولیم ڈیوڈ ،اقوام متحدہ کےلیے مستقل مندوب عبداللہ السعدی ، شاہ سلمان مرکز کے سربراہ اعلیٰ کے معاون ڈاکٹر عقیل الغامدی اور متعدد اداروں کے عہدیدار موجود تھے۔
سعودی مندوب نے نمائش کے شائقین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ’ نمائش کے ذریعے ان منصوبوں اور انسانیت نواز پروگراموں کا بھرپور تعارف کرایا جا رہا ہے جو شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے حوالے سے کر رہا ہے‘۔
انسانی امور کے بین الاقوامی رابطہ کار ولیم جریسلی نے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی تنظیموں کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات کو سراہا اور کہا کہ اسی کے تحت یمنی عوام کی مدد کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر المعلم نے بتایا کہ ’شاہ سلمان مرکز یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مسام منصوبہ شروع کیے ہوئے ہے‘۔
95 ملکوں میں 2670 انسانیت نواز منصوبے مکمل کیے جا چکے (فوٹو: ایس پی اے)
’اس منصوبے کے تحت اب تک چار لاکھ چوبیس ہزار 527 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔ مصنوعی اعضا کا پروگرام بھی جاری ہے جس سے یمن میں اعضا سے محروم ہو جانے والے معذوروں کی مدد ہو رہی ہے‘۔
نمائش کے انچارج شلہوب الشلہوب کا کہنا تھا’ شاہ سلمان مرکز 6 ارب 515 ملین ڈالر سے زیارہ کی رقم سے 95 ملکوں میں 2670 انسانیت نواز منصوبے مکمل کر چکا ہے‘۔
شاہ سلمان مرکز نے نمائش میں رضا کارانہ پروگرام کا خصوصی تعارف کرایا جس کے ساتھ 38 ملکوں میں 535 رضا کارانہ پروگرام نافذ کیے جا چکے ہیں ۔ رضا کارانہ پروگراموں سے 1239 لاکھ افراد کو فائدہ ہوا۔