Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحا کمشنری میں ’سمارٹ زیبرا کراسنگ سگنلز‘ کا تجربہ

تجرباتی بنیادوں پررفحا کمشنری میں 6 اسمارٹ سگنلز نصب کیے گئے ہیں(فوٹو، اخبار 24)
حدود الشمالیہ ریجن کی میونسپل کارپوریشن نے رفحا کمشنری میں ’اسمارٹ زیبرا کراسنگ‘ کے تجربے کا آغاز کردیا ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی طورپر 6 مصروف ترین شاہراہ پراسمارٹ سگنلز نصب کیے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق بلدیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور راہ گیروں کو شاہراہ عبور کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے تجرباتی بنیادوں پراسمارٹ زیبرا کراسنگ سگنلز کی تنصیب کا آغاز کیا ہے۔
پیدل شاہراہ عبور کرنے کےلیے بنائی گئی زیبرکراسنگ پرایسے ڈیجیٹل سگنلز نصب کیے ہیں جو ریڈ لائٹ ہونے کی صورت میں پیدل شاہراہ عبور کرنے والے کو متنبہ کرے گا جیسے ہی سگنلز سبز ہو گا اسمارٹ سسٹم کے ذریعے شاہراہ کو عبور کرنے کے لیے صوتی انتباہ جاری کیا جائے گا۔
اسمارٹ سگنلز کی یہ خصوصیت بھی ہے کہ وہ راہ گیروں کو اس بات کی ہدایت  جاری کرے گا کہ ’شاہراہ کو مخصوص مقام سے ہی عبور کیا جائے‘۔

اسمارٹ سگنلز سے علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا(فوٹو، اخبار 24)

بلدیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ زیبرا کراسنگ سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے ٹریفک حادثات میں بھی کافی کمی ہوگی۔

شیئر: