Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز 2030 کا مشعل شمالی حدود پہنچا گیا

’ملک کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے جو 26 نومبر سے 10 دسمبر تک رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی گیمز 2030 کا مشعل شمالی حدود ریجن پہنچ گیا ہے جہاں گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبد العزیزکی نیابت کرتے ہوئے گورنریٹ سکریٹری محمد بن ناصر لبدہ نے اسے وصول کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی گیمز 2030 ملک کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے جو 26 نومبر سے 10 دسمبر تک رہے گا۔
گورنریٹ کے صدر دفتر میں سعودی گیمز کے مشعل کو علاقے کے کھلاڑیوں اور موثر افراد نے وصول کرنے کے بعد شہر کے مختلف پبلک مقامات کا چکر لگایا جہاں ہر جگہ عوام نے شاندار طریقے سے استقبال کیا ہے۔
سعودی گیمز کے مشعل کو النخیل پارک، المساعدیہ پارک،کنگ عبد اللہ پیلس اور پھر البرج پارک لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی گیمز کو ملک بھر میں متعارف کرانے کے لیے مشعل کو مختلف شہروں میں لے جایا جارہا ہے جہاں کے معروف کھلاڑی اسے لے کر پبلک مقامات کا چکر لگاتے ہیں۔
سعودی گیمز 2023 میں 8 ہزار سے زیادہ کھلاڑی 53 سے زیادہ کھیلوں میں مقابلہ کریں گے۔

شیئر: