گورنرحدودشمالیہ نے’بولیورڈ رفحا‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
جمعرات 12 جنوری 2023 22:15
بولیورڈ رفحا 20 ہزاربع میٹر کے رقبے پر قائم کیاجائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
گورنر حدود شمالیہ شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان نے جمعرات کو لینہ رفحا روڈ پر ’رفحا بولیورڈ‘ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رفحا بولیورڈ 20 ہزاربع میٹر کے رقبے پر قائم ہوگا۔ اس کا افتتاح آئندہ سال 2024 کے وسط میں کیا جائے گا۔ اس پر لاگت کا تخمینہ 10 ملین ریال کے لگ بھگ ہے۔
منصوبے کے تحت سعودی اور بین الاقوامی ریستوران، اعلی درجے کے کافی ہاؤس کھولے جائیں گے۔ علاوہ ازیں رفحا کمشنری کے ماحول سے مطابقت رکھنے والی مختلف تجارتی سرگرمیوں کے لیے شاپس بھی کھولی جائیں گی۔
شہزادہ فیصل بن خالد نے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے تاثرات کے اظہار میں کہا کہ ’اس منصوبے کی بدولت ہمارے یہاں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اس سے سیاحتی اور تاریخی مقامات کی رونقیں دوبالا ہوں گی اور تفریحاتی پروگراموں میں جان پڑے گی‘۔