Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن میں دو سعودیوں اور حائل میں بنگلہ دیشی کو سزائے موت

وزارت داخلہ کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اقرار کیا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے اتوار کو کہا ہے کہ ریاض ریجن میں 2 شہریوں اور حائل میں ایک بنگلہ دیشی کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
اخبار 24 اور عاجل کے مطابق سعودی وزارت داخلہ بیان میں کہا ریاض ریجن میں سعودی شہری صلاح بن مصلح بن محمد العازمی نے اپنی بیوی نوال بنت احمد بن عمر طیب کو جھگڑے کے بعد چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا۔ 
 ریاض ریجن میں ہی ایک سعودی شہری مشعل بن حسین بن محمد مبقوم کو سزائے موت دی گئی۔ ملزم نے اپنے ہموطن مشعل بن ابراہیم بن محمد الدوسری کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
حائل میں ایک بنگلہ دیشی لیبی لیبی اخترکی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔
بنگلہ دیشی سعودی شہری عودہ بن علیان بن علی الشمری کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا اور سوئے ہوئے شہری کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر ہلاک کردیا تھا۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ تینوں ملزمان جو فرار ہوگئے تھے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔
دوران تفتیش اپنے جرم کا اقرار کرلیا جس کے بعد انہیں عدالت کے حوالے کردیا گیا۔ 
اپیل کورٹ نےعدالتی فیصلے کو برقرار رکھا جس کے بعد ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پرعمل کی منظوری دی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: