مکہ ریجن میں 3 غیرملکیوں کو ہلاک کرنے والے بنگلہ دیشی کو سزائے موت
ایوان شاہی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں حکام نے بدھ کو ایک بنگلہ دیشی کو تین افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا مکہ ریجن میں ایک بنگلہ دیشی ابو الکلام اشرف علی نے ہموطن محمد ابو القاسم رستم علی، خدیجہ منیر اور کارتینی انڈونیشی کو چھری اور قینچی سے وار کرکے ہلاک کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ ان میں جھگڑا رقم کے حوالے سے تھا۔
سیکیورٹی فورس کے اہلکار مفرور بنگلہ دیشی ابو الکلام اشرف علی کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔
قانونی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے سزائے موت کا فیصلہ صادر کیا گیا۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا جس کے بعد ایوان شاہی نے سزا پر عمل درآمد کا حکم جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے پر بدھ 20 دسمبر 2023 کو مکہ مکرمہ ریجن میں عمل درآمد کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں