Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیول پلیئنگ فیلڈ:پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

پی ٹی آئی نےعدالتی حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے: فائل فوٹو
نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن سے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر دی ہے۔ 
منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے کی سماعت کی۔
جس میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن پیر کی رات کو جاری ہو گیا ہے۔
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو عہدوں سے ہٹانے کے معاملے پر بتایا کہ وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے بھی  تفصیل شامل ہے۔
الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ وزارت داخلہ نے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن ان دونوں افسران کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ان دونوں افسران کو برقرار رکھا جائے۔
وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی تبدیلی کے لیے ہمیں حکم دیا ہے تاہم الیکشن کمیشن آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کو ہم دیکھ لیں گے۔ آپ کل تک دونوں عہدوں کے لیے پینل دیکھیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق عدالتی حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
بیرسٹر گوہر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 22 دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی داد رسی کرے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے والے ذمے داران کے خلاف کارروائی کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریکِ انصاف کے امیدواروں، کارکنوں اور قائدین کی گرفتاری سے روکا جائے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ان دونوں افسران کو برقرار رکھا جائے: فائل فوٹو

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے امیدواروں، تجویز کنندہ، تائید کنندہ کو انتخابی عمل کے دوران ہراساں نہ کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے لیے جلسے جلوسوں کی اجازت دی جائے۔ تحریکِ انصاف اور ان کے امیدواروں کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر مساوی کوریج دی جائے۔

شیئر: