Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں موسمیاتی تبدیلیاں، طائف میں گرد و غبار کا طوفان

جن مقامات سے یہ طوفان گزرتا ہے وہاں اپنے اثرات ڈالتا ہے (فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ طائف کمشنری میں اس سال دوسری بار طوفان کو ریکارڈ کیا گیا ہے جو مملکت میں موسمیاتی تبدیلیوں کا عکاس ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق  انہوں نے کہا کہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے موسمی حالات کے حوالے سے کسی بھی اطلاع کی فراہمی یا موسمی حالات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کےلیے ٹول فری نمبر 1987 مخصوص ہے جس پرکسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 
واضح رہے سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں وائرل ہونے والی وڈیو جو کہ طائف کے جنوب مشرقی علاقے کی تھی میں طوفانی صورتحال کو دکھایا گیا تھا۔
طوفان کے ساتھ ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش بھی ہورہی تھی۔ 
 ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جس طوفان کی وڈیو وائرل ہے وہ ایک چھوٹا طوفان ہے جسے ٹورنیڈو بھی کہا جاتا ہے‘۔
’یہ طوفان آندھی سے عبارت ہوتا ہے بعض اوقات یہ شدت بھی اختیار کرجاتا ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ’طوفان میں علاقے کے حساب سے گرد وغبار  شامل ہوجاتی ہے جبکہ اس کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ سے کسی بھی طور کم نہیں ہوتی‘۔
’یہ جزیرہ عرب میں موسمی تبدیلی کا غیرمعمولی واقعہ ہے۔ جن مقامات سے یہ طوفان گزرتا ہے وہاں اپنے اثرات ڈالتا ہے‘۔

شیئر: