Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں والدین اور چار بچے گھر میں مردہ پائے گئے

تمام افراد کی موت گیس لیگ ہونے پر دم گھٹ جانے  سے ہوئی (فوٹو: العربیہ)
مصر کی شمالی کمشنری الشرقیہ میں ایک خاندان کے چھ افراد اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے۔
اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں اپنی تحویل میں لے لیں جبکہ فیلٹ کو سیل کردیا گیا۔ 
العربیہ نیوز کے مطابق الشرقیہ کمشنری کے تھانے میں اطلاع ملی کہ ایک خاندان جس میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل تھے اپنے گھر میں مردہ پڑے ہیں۔ 
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا جبکہ تحقیقات کےلیے متعلقہ ادارے کو طلب کر لیا گیا۔ 
پولیس ذرائع کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق تمام افراد کی موت گیس لیگ ہونے پر دم گھٹ جانے  سے واقع ہوئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نعشوں پر کسی قسم کے کوئی تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔ 
مرنے والے چار بچوں کی عمریں تین سے دس برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ 

شیئر: