جنوبی افریقہ اور انڈیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کو ایک اننگز اور 32 رنز سے شکست دے دی ہے۔
سینچورین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انڈین ٹیم جنوبی افریقہ کی 163 رنز کی برتری بھی ختم نہ کر سکی اور پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھیں
-
میلبرن ٹیسٹ: عثمان خواجہ کے جوتوں پر بیٹیوں کے نامNode ID: 822456
-
میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئیNode ID: 822676
انڈیا کی جانب سے دوسری اننگز میں وراٹ کوہلی نے 76، شبھمن گِل نے 26 اور شریاس آیئر نے 6 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے ناندرے برگر نے چار، مارکو یانیسن نے تین اور کاگیسو رباڈا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 408 رنز سکور کیے تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر نے 185، مارکو یانیسن نے 84 اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 56 رنز بنائے۔
انڈیا کی طرف سے جسپریت بمراہ نے چار، محمد سراج نے دو جبکہ شاردُل ٹھاکر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
South Africa India inside 3 days https://t.co/d8VcaIlWPZ | #SAvIND pic.twitter.com/jqW2vboESo
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 28, 2023