Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینیئرنگ کمپنیوں کے لائسنس کی منسوخی کس صورت میں ہو گی؟

مسلسل 10 برس تک تجدید نہ کرانے پر لائسنس منسوخ تصور کیا جائے گا۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں انجینیئرنگ کے شعبے کی انتظامی کمیٹی نے انجینیئرنگ کمپنیوں یا دفاتر کے پیشہ ورانہ لائسنس منسوخ کیے جانے کے حوالے سے 4 اہم نکات کی وضاحت کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق انجینیئرنگ کونسل کی جانب سے جاری لائسنس کی اگر مسلسل 10 برس تک تجدید نہ کرائی جائے تو اس صورت میں لائسنس منسوخ تصور کیا جائے گا۔ 
کمپنیوں یا انجینیئرنگ فرمز کی جانب سے لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست جمع کرانے پرلائسنس ختم کر دیا جائے گا تاہم یہ لائسنس ہولڈر ادارے یا فرد کی جانب سے دی گئی درخواست کی صورت میں ممکن ہوتا۔ 
ایسے امور جن کی انجام دہی میں کوئی نقص ہو اورمتعلقہ کمیٹی کی جانب سے اسے غیرمناسب قرار دیتے ہوئے لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے اس صورت میں بھی انجینیئرنگ کا لائسنس کینسل کیا جا سکتا ہے۔ 
اگر لائسنس ہولڈر کی جانب سے کسی بھی فنی امور کی انجام دہی میں خلاف ورزی دیکھی جائے اس صورت میں بھی متعلقہ جانچ کمیٹی کی جانب سے لائسنس منسوخ کیے جانے کی سفارش کی جا سکتی ہے۔ 
انجینیئرنگ کے ضوابط کے مطابق سعودی انجینیئرنگ کونسل کی جانب سے قواعد متعین کیے جاتے ہیں جن پر پورا اترنے والوں کی گریڈنگ کرنے کے بعد کونسل کی جانب سے انہیں پیشہ ورانہ ایکریڈیشن جاری کی جاتی ہے۔ 

شیئر: