انجینیئرنگ پروفیشن کی پریکٹس کے قانون کا نیا لائحہ عمل
سعودی کونسل آف انجینیئرز نے ’استطلاع‘ پلیٹ فارم پر انجینیئرنگ پروفیشن کی پریکٹس کے قانون کا لائحہ عمل جاری کرکے رائے عامہ سے رائے طلب کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی کونسل آف انجینیئرز نے انجینیئرنگ پروفیشن کے تین زمرے متعین کیے ہیں۔ انہی زمروں کی منظوری ہو گی اور سعودی مارکیٹ میں پریکٹس کی اجازت ہو گی۔
مجوزہ لائحہ عمل کے مطابق انجینیئر وہ شخص کہلائے گا جس نے منظور شدہ یونیورسٹی سے بی ٹیک کیا ہو۔
دوسرا انجینیئرنگ پروفیشن ’ماہر‘ ہے۔ اس کے لیے انجینیئرنگ کی کسی معاون برانچ میں بی ٹیک، سعودی یونیورسٹی یا ایسی کسی یونیورسٹی کا ڈگری ہولڈر جو سعودی سسٹم میں تسلیم شدہ ہو۔
تیسرا پروفیشن ’ٹیکنیشن‘ ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کونسل آف انجینیئرز کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق کونسل میں اندراج کرایا جائے۔
لائحہ عمل میں کہا گیا کہ انجینیئر، معاون انجینیئر پروفیشنل انجینیئر اور کنسلٹنٹ انجینیئر، ان میں سے کسی کو بھی سعودی عرب میں انجینیئرنگ کے حوالے سے پریکٹس کی اجازت ہو گی۔ انہیں سٹڈیز، ریسرچ، منصوبہ بندی، ڈیزائننگ، رپورٹوں کی تیاری وغیرہ تمام امور میں کام کا استحقاق ہو گا۔