Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینیئرنگ پریکٹس قانون کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 80 ہزار ریال جرمانہ  

مقامی شہری اور مصری کو قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا( فوٹو: اخبار24)
سعودی کونسل آف انجینیئرز نے کہا ہے کہ ’فوجداری عدالت نے پروفیشن پریکٹس قانون کی دفعہ گیارہ کی پہلی شق کی خلاف ورزی پر سعودی شہری اور ایک مقیم مصری پر ایک لاکھ 80 ہزار ریال کا جرمانہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق انجینیئرز کونسل کا کہنا ہے کہ ’مصری شہری جازان کی العیدابی کمشنری میں انجینیئرنگ پریکٹس پرمٹ کے بغیر کام کررہا تھا جو قانون کے خلاف ہے‘۔ 
کونسل نے کہا کہ’ مصری انجینیئر کا معاملہ انجینیئرنگ کنسلٹینسی کے مالک سمیت پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کیس فوجداری عدالت میں بھیجا تھا۔ الزام ثابت ہوجانے پر مقامی شہری اور مقیم مصری کو قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر جرمانے سزا سنائی گئی۔ 

شیئر: