پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والےسڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 11 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے منگل کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پلیئنگ الیون کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سڈنی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کو ’پِنک ٹیسٹ‘ کیوں کہا جاتا ہے؟Node ID: 823846
اوپنر امام الحق کو ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارحانہ بیٹر صائم ایوب اوپنر کے طور پر ڈیبیو کریں گے۔
تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں سپنر ساجد خان کو سکواڈ میں متعارف کرایا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔
Our playing XI for the SCG Test #AUSvPAK pic.twitter.com/xTJzOcgy2n
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2024