Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڈنی ٹیسٹ: رضوان اور عامر جمال کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان 313 پر آل آؤٹ

اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کے صفر پر آؤٹ ہوئے: فوٹو اے ایف پی
تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کی ٹیم  پہلی اننگز میں 313 پر آل آؤٹ ہو گئی ہے۔
پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے چھ رنز بنائے تھے۔
بدھ کو سڈنی میں ہونے والے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت نہ ہوا۔
اوپنرز عبداللہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا اور دونوں اوپنرز 4 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ 
دونوں نے صرف 2، 2 گیندوں کا ہی سامنا کیا اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
سعود شکیل بھی اچھی بیٹنگ نہ کر سکے اور صرف 5 رنز پر پیٹ کمنز کے گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
شان مسعود 35 اور بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور دونوں کے درمیان 94 رنز کی شراکت داری اس وقت ختم ہوئی جب 190 کے مجوعی سکور پر رضوان 88 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد ساجد خان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے نصف سنچری مکمل کی اور وہ 53 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
227 کے مجموعی سکور پر نو وکٹیں گرنے کے بعد عامر جمال اور میر حمزہ کی شراکت داری کی وجہ سے پاکستان پہلی اننگز میں ایک بہتر سکور کر پایا۔ 
عامر جمال پہلے دونوں میچوں میں اپنی بولنگ کی وجہ سے سرخیوں میں رہے لیکن انھوں نے اس میچ میں اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی نصف سنچری کی اور 82 رنز بنائے جس میں 9 چوکوں اور 4 چھکے بھی شامل ہیں۔ 
حسن علی بھی کوئی رنز نہ بنا سکے اور مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

شیئر: