سال 2023 میں دنیا بھر اور بالخصوص یورپی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں 43 ہزار 578 پاکستانیوں کو دنیا بھر سے ڈی پورٹ کیا گیا جن میں ترکی سمیت یورپی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد صرف تین ہزار 666 ہے۔
جبکہ گذشتہ سال یورپی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 837 تھی۔ اس طرح ایک سال میں یورپ سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد میں 9 ہزار 171 افراد کی کمی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد مزدور پیشہ ہی کیوں؟Node ID: 793621
-
سال 2023: پاکستان کے کون سے ضلع سے کتنے افراد بیرون ملک گئے؟Node ID: 819446