Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

‎گزشتہ سال 9 لاکھ سے زیادہ سعودیوں نے دبئی کا سفر کیا

2023 میں ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح 76 فیصد رہی ہے۔ (فوٹو سبق)
متحدہ عرب امارات دبئی میں محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال 2023 کے دوران دبئی آنے والے خلیجی سیاحوں کا تناسب تقریباً 16 فیصد رہا۔
گزشتہ برس خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے 2.22 ملین سیاحوں نے دبئی کا سفر کیا۔
سبق ویب کے مطابق دبئی جانے والوں میں سعودی شہری خلیج میں سرفہرست رہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال مملکت سے دبئی جانے والے شہریوں کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار رہی۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023  کے ابتدائی دس ماہ کے دوران دبئی آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد 2019 کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ رہی۔
 2023 میں ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح 76 فیصد تک پہنچ گئی جو 2022 کے اسی عرصے کے دوران 71 فیصد رہی جبکہ یہ شرح 2019 میں 74 فیصد تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 میں 818 ہوٹلوں کے 149 ہزار سے زیادہ کمرے بک رہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: