Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر رعایتی سیل، وزارت تجارت کی ٹیموں کے تفتیشی دورے

تفتیشی ٹیمیں جائزہ لیتی ہیں سیل درست ہے یا محض اشتہاربازی کی گئی ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن پر تجارتی اشیا پر لگائی جانے والی سیل کا جائزہ لینے کے لیے وزارت تجارت کی ٹیموں نے تفتیشی دورے کیے ہیں۔ 
عاجل نیوز کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے تفتیشی ٹیمیں جائزہ لیتی ہیں کہ لگائی جانے والی سیل درست ہے یا محض اشتہاربازی کی گئی ہے۔ 
 وزارت تجارت کا کہنا ہے ’کسی بھی تجارتی سیل کا اعلان کرنے کےلیے باقاعدہ وزارت سے پرمٹ حاصل کیا جاتا ہے‘۔ 
سیل لگانے کے لیے وزارت تجارت کو ان اشیا کی فہرست، قبل از سیل نرخ اور رعایتی نرخوں کے بارے میں مطلع کرنا ہوتا ہے۔ 
وزارت تجارت کی جانب سے جن دکانوں یا تجارتی سینٹرز کو سیل لگانے کی اجازت دی جاتی ہے انہیں مخصوص بار کوڈ جاری کیاجاتا ہے جسے سکین کرکے سیل کا پرمٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ 
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیمیں ایسی دکانوں یا تجارتی مراکز پرجرمانے عائد کرتی ہے جہاں فرضی سیل لگائی گئی ہو۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ فرضی سیل لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے‘۔ 

شیئر: