Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڈنی میں بارش، آسٹریلیا کے دو وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا ہے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے ہیں۔
آسٹریلیا کو پاکستان سے برتری حاصل کرنے کے لیے 197 رنز درکار ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر 34 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ عثمان خواجہ نے 47 رنز بنائے اور عامر جمال کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بنائے تھے۔ 
پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق اور صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ شان مسعود نے 35 اور بابر اعظم نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
جبکہ محمد رضوان 103 گیندوں پر 88 رنز بنا کرجوش ہیزل دوڈ کی گیند پر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 97 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔ 
اس کے بعد ساجد خان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے نصف سنچری مکمل کی اور وہ 53 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
حسن علی بھی کوئی رنز نہ بنا سکے اور مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

 

شیئر: