جنوبی افریقہ اور انڈیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے دن تیسرے سیشن میں ہی دو اننگز ختم ہو گئیں۔
بدھ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے میچ میں انڈیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس پر اسے جنوبی افریقہ پر 98 رنز کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کی میلبرن ٹیسٹ میں شکست: ’قریب آ کر پھر دور‘Node ID: 823151
انڈیا کی طرف سے پہلی اننگز میں وراٹ کوہلی 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان روہت شرما نے 39 اور شبھمن گِل نے 36 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو رباڈا، لُنگی نگیڑی اور ناندرے برگر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلی اننگز میں انڈیا کے چھ بیٹرز صفر کے سکور پر آؤٹ ہوگئے۔
پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے انڈین بیٹرز میں یاشسوی جیسوال، شریاس ایئر، رویندرا جڈیجہ، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور پراسدھ کرشنا شامل ہیں۔
153 for 4.
153 for 5.
153 for 6.
153 for 7.
153 for 8.
153 for 9.
153 for 10.India lost 6 wickets for without scoring a single run. pic.twitter.com/SfdAR78ced
— Johns. (@CricCrazyJohns) January 3, 2024
اس سے قبل پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کھانے کے وقفے سے پہلے پوری جنوبی افریقی ٹیم صرف 23.2 اوورز میں 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرینے نے 15، ڈیوڈ بیڈنگھم نے 12 اور کاگیسو رباڈا نے 5 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 9 اوورز میں 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد سراج کے علاوہ جسپریت بمراہ اور مکیش کمار نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Mohammed Siraj's best figures in Tests
https://t.co/OUpdAVPevu | #SAvIND pic.twitter.com/h3U2ixWzQX
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 3, 2024