سعودی عرب میں 4 روز میں 2 ہزار لیبر مقدمات
جمعرات 4 جنوری 2024 17:58
سب سے کم مقدمات شمالی حدود اور باحہ ریجن میں دائر کیے گئے(فوٹو، اسکرین گریپ)
سعودی عرب کی لیبر کورٹس میں سال رواں 2024 کے ابتدائی چار روز کے دوران کارکنوں کی جانب سے اسپانسرز کے خلاف 2302 کیسز دائر کیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق دائرکیے گیے مقدمات میں سے 3292 کیسز کی سماعت ہوئی جبکہ 1333 کیسز پر فیصلےجاری کیے گئے۔
سعودی وزارت انصاف کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نئے سال کے ابتدائی چار روز کے دوران ملازمین کی جانب سے سب سے زیادہ مقدمات ریاض ریجنم میں دائر کیے گئے ان کی تعداد 741 تھی ۔
مکہ مکرمہ ریجن دائر کیے گئے کیسز 559 اور الشرقیہ ریجن میں 307 کیسز رجسٹرکیے گئے۔
سب سے کم کیسز شمالی حدود اور باحہ ریجن میں دائر کیے گئے شمالی حدود ریجن میں 16 اور باحہ میں 8 کیسز لیبر کورٹس میں پیش کیے گئے۔
مدینہ منورہ ریجن میں 164، عسیر میں 147، قصیم میں 122، حائل میں 72، جازان میں 62، تبوک میں 38، الجوف میں 34 اور نجران میں 32 کیسز عدالتوں میں پیش کیے گئے۔