یہ اس دور کا ذکر ہے جب انہوں نے اپنے ہم جماعتوں کے ہمراہ سکول میں لنچ بریک کے دوران قریب کے کھیت میں اترنے والے گرم ہوا کے غبارے کو دیکھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 20 سال کی عمر تک مجھے ہاٹ بیلون پائلٹ کے طور پر اپنی تربیت شروع کرنے کا انتظار کرنا پڑا۔
فرانسسکو نے 22 سال کی عمر میں گرم ہوا کا غبارہ خریدا اور ایک کمپنی قائم کر کے ہاٹ ایئربیلون سے لطف اندوز ہونے کے لیے عام افراد کو فضائی سفر کی پیشکش کر دی۔
غبارے کی مدد سے 20 سے زیادہ ممالک کے سفر کے بعد کیسلو دنیا کے سب سے بڑے صحراؤں میں سے ایک ربع الخالی اور مملکت کے دیگر قدرتی مناظر کی جانب متوجہ ہوئے۔
العلا کے بارے میں تاثرات دیتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ایسا مقام ہے جہاں قدیم تہذیبوں کی بازگشت محفوظ ہے۔
ہسپانوی پائلٹ نے بتایا کہ اس قدیم تاریخی علاقے کے بیلون کی مدد سے فضائی سفر کا موقع ملے تو آپ کسی صورت اس سے درگزر نہیں کر سکتے۔
انہوں نے بتایا کہ گرم ہوا کے غباروں کے ذریعے اڑنے کے لیے ان کے پسندیدہ مقامات میں انڈیا کا علاقہ جے پور، ترکی میں کیپاڈوشیا اور سعودی عرب میں العلا ہیں۔
’گرم ہوا کے غبارے سے العلا کے مناظر اور علاقے کی آرکیالوجیکل سائٹس بلاشبہ اب تک کے سب سے خوبصورت فضائی مناظر میں شامل ہیں اور اس علاقے پر اپنی پرواز کو اعزاز سمجھتا ہوں۔‘
لامتناہی صحرائی مناظر، خوبصورت چٹانیں، شفاف نیلا آسمان اور طلوع آفتاب کے شاندار مناظر کی ہم آہنگی اس علاقے کو بے مثال خوبصورتی کا نمونہ بناتی ہے۔
ہسپانوی پائلٹ نے بتایا کہ گرم ہوا کے غباروں میں اب جی پی ایس کے ذریعے جدید نیویگیشن سسٹمز اور کئی قسم کے مختلف آلات شامل ہیں۔
یہ جدید آلات پائلٹ کو زیادہ درست طریقے سے نیویگیٹ کرنے، اونچائی سے اطراف میں نظر رکھنے اور موسمی حالات کو حقیقی وقت میں ٹریک کرنے میں مدد دیتے ہیں جو حفاظتی نکتہ نظر سے بھی اہم ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں