یوم تاسیس: پہلے سعودی ساختہ گرم ہوا سے اڑنے والےغبارے کی پرواز
جمعرات 23 فروری 2023 22:05
الوھیبی نے 2020 کے دوران آسٹریلیا سے ہوابازی کا لائسنس حاصل کیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ہوابازعبدالرحمن الوھیبی نے گرم ہواسے اڑنے والےغبارے سے پروازکرنے والے پہلے سعودی ہواباز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الوھیبی نے یوم تاسیس کے موقع پر گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے سے پرواز کرکے 2019 میں جو خواب دیکھا تھااسے شرمندہ تعبیر کیا۔
الوھیبی کا کہنا ہے کہ 2019 کے دوران آسٹریلیا میں انہوں نے گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے سے مہم جوئی کا خواب دیکھا تھا۔ یوم تاسیس کے موقع پر پہلے سعودی ساختہ غبارے سے پرواز کرکے یہ خواب پورا کرسکا۔
الوھیبی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2020 کے دوران آسٹریلیا سے ہوابازی کا لائسنس حاصل کیا۔ اپنے دوستوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گرم ہوا سے ازنے والے غبارے سے 35 سے زیادہ بار پروازیں کیں۔ حالیہ دنوں کے دوران سعودی محکمہ شہری ہوابازی سے اس کا پرمٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ 2022 کے وسط میں پہلی بار ہمارے محکمے نے گرم ہوا سے اڑنے ولے غبارے کا پرمٹ جاری کیا تھا۔