Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی مشترکہ موقف اختیار کرے، خان ہشام

جدہ .... سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام نے جدہ میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں او آئی سی کا ادارہ مضبوط ہوا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم عالم اسلام سے متعلق معاملات پر مشترکہ موقف اختیار کریں۔ انہوں نے فلسطینی مسئلے پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے فلسطین کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے اور وہ فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے جس کا دارالحکومت القدس ہونا چاہئے۔ او آئی سی نے مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر پاکستان کی جو حمایت کی ہے اس پر انہوں نے اوآئی سی سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی عوام بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے معاملے کو فروغ دینے کیلئے او آئی سی کے کردار کے معتر ف ہیں۔ او آئی سی سیکریٹری جنرل نے ادارے کیلئے پاکستان کے بامقصد کردار کی تعریف کی ۔ انہوں ایک بار پھر تنازع کشمیر پر او آئی سی کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ کشمیر کا تنازع کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جائے جس سے خطے میں پائدار امن قائم ہوگا۔

شیئر: