Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خوشبویات کی مارکیٹ کا حجم 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا  

سعودی نوجوانوں میں اعلی خوشبویات استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں 2023 کے دوران خوشبویات کی مارکیٹ کا حجم  1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ 2032 تک 2.6 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔  
سبق ویب کے مطابق ریسرچ کمپنی گروپ امارک کے  مطابق اعلی اقسام کی خوشبویات کی سعودی مارکیٹ میں شرح نمو کی رفتار تیز ہے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی نوجوانوں میں اعلی درجے کی خوشبویات استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آمدنی بھی خوشبویات کے رجحان کی مقبولیت میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔ 
 رپورٹ میں کہا گیا  کہ بیشتر سعودی ایسی خوشبویات زیادہ پسند کررہے ہیں جن کی خوشبو تیز ہونے کے ساتھ دیر تک برقرار رہے۔ 
یاد رہے کہ خلیجی ممالک خصوصا سعودی عرب کے شہری خوشبویات میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کے پاس ہر موقع کی مناسبت سے خوشبو موجود ہوتی ہے۔ 
خوشبو بنانے والے ماہرین کے مطابق سعودی عرب مشرقی خوشبوؤں کا 60 سے 65 فیصد حصہ استعمال کرتا ہے جبکہ سعودی عرب کی مقامی مارکیٹ 18 فیصد سے زائد یہاں استعمال ہوتی ہیں۔
سعودی شہری عود کو کئی صدیوں سے استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

شیئر: