Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ سے زیادہ زائرین کی مسجد نبوی آمد

انتظامیہ نے ایک لاکھ 33 ہزار200 زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 سے 21  دسمبر کے دوران 50 لاکھ 27 ہزار 400 زائرین کا مسجد نبوی میں خیرمقدم کیا گیا‘۔ 
انتظامیہ نے سلامتی، خدمات اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے دیگر اداروں کے ساتھ  مل کر کام تیز کردیا ہے۔
خبررساں ادارے ا یس پی اے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ’ پانچ لاکھ  32 ہزار 365 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار648 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی‘۔ 
 ’مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے 99 ہزار916 زائرین نے استفادہ کیا جبکہ مسجد نبوی کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 11 ہزار848 تک رہی‘۔
’ زائرین کو 31 ہزار296 تحائف دیے گئے جبکہ 12 ہزار445 نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز سے فائدہ اٹھایا‘۔ 
مسجد نبوی انتظامیہ نے ایک لاکھ 33 ہزار200 زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ 92 ہزار 954 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ ٹرانسپورٹیشن سروس سے 61 ہزار899 افراد مستفید ہوئے۔

شیئر: